Thursday, 28 March 2024, 02:13:44 pm
ڈاکٹر رتھ فاؤ کا90 واں یوم پیدائش
September 09, 2019

معروف جرمن ڈاکٹر رتھ PFAU جنہوں نے پاکستان سے جذام کے خاتمے کےلئے اپنی زندگی وقف کردی تھی کا آج نوے واں یوم پیدائش منایا جارہاہے۔

 بے لوث خدمت کی علامت ڈاکٹر رتھ کیتھرینا مارتھا PFAU کو پاکستان کی مدر ٹریسا کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان سےجذام پر قابو پانے کے پروگرام کی بنیاد رکھی اور ملک سے اس مرض کے خاتمے کےلئے پاکستانی ڈاکٹروں کی تربیت اور غیرملکی مخیر افراد اور اداروں کو مدد کرنے کی ترغیب دی۔

 ان کی خدمات کے اعتراف میں انیس سو اناسی میں انہیں ہلال امتیاز، انیس سو نواسی میں ہلال پاکستان اور2015 میں جرمن Staufer میڈل سمیت کئی اعزازت سے نوازا گیا۔

 وہ دس اگست 2017 کو ستاسی برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.