Thursday, 21 November 2019, 11:46:37 pm
ایک لاکھ اکہتر ہزار پاکستانی حجاج کرام حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے
September 09, 2019

دو لاکھ میں سے ایک لاکھ اکہتر ہزار پاکستانی حجاج کرام حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ ان میں 99 ہزارسرکاری سکیم اور 72 ہزار نجی سکیم کے حجاج شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 67 ہزار 500 سے زائد حجاج وطن واپسی کیلئے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ آٹھ روز قیام کریںگے جبکہ سرکاری سکیم کے 23 ہزار حجاج ابھی مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں سے حاجیوں کو پاکستان کے 10 ہوائی اڈوں پرواپس لانے کا عمل اس ماہ کی پندرہ تاریخ تک جاری رہے گا ۔