Saturday, 20 April 2024, 05:48:16 pm
اشرف صحرائی کی حکیم الرحمن سلطانی کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت
September 09, 2018

File Photo of Ashraf Sehrai

مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں و کشمیرکے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے کارکن حکیم الرحمن سلطانی کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

 محمد اشرف صحرائی نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ حکیم الرحمن سلطانی نے 2016 کی تحریک میں نہایت اہم کردار ادا کیا تھا جس کی پاداش میں انہیں جیل بھیج دیا گیا جہاں سے وہ 3ماہ قبل رہا ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ ان کو شہید کرنے کا مقصد حریت پسند عوام خصوصاً نوجوانوں کو ہراساں کرنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.