Wednesday, 24 April 2024, 12:56:52 am
شمالی وزیرستان:فوجی قافلے پرخودکش حملہ،4جوان شہید
August 09, 2022

ضلع شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں ایک فوجی قافلے پر خود کش حملے میں چار فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خفیہ اداروں نے خودکش بمبار اور اس کے تربیت کاروں سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں حملے میں چار فوجیوں کی شہادت کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدر اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے قوم کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے وطن عزیزکا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید فوجیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی فوجی قافلے پر حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ نہیںہوں گی اورملک کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریں گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.