Saturday, 20 April 2024, 01:06:58 am
حضرت امام حسین کی قربانی کافلسفہ امہ کیلئے مشعل راہ ہے:صدر،وزیراعظم
August 09, 2022

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی قربانی کا فلسفہ تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہمیشہ حق کی فتح کیلئے صبر، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے رکاوٹیں ختم کرنے کیلئے حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کے مثالی کردار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صبر وتحمل، وفاداری، اتحاد اور رواداری کے ذریعے تقسیم، انتشار اور افراتفری پھیلانے والی قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانیت کو مساوات اور آزادی کی بنیاد پر نئے عالمی نظام کیلئے حضرت امام حسین کے پیغام سے رہنمائی ملتی رہے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.