Thursday, 28 March 2024, 09:21:55 pm
پولیس نے شہباز گلِ کو ریاستی اداروں کیخلاف اُکسانے کے الزام میں گرفتار کیا، رانا ثنا اللہ
August 09, 2022

وزیرداخلہ رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی کے لیڈر شہبازگل کو مسلح افواج کے جوانوں اور افسروں کواکسانے اقدام پرگرفتار کرلیا ہے ۔

انہوں نے آج(منگل) سہ پہر اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کے بعد شہبازگل کو قانون کے تحت گرفتارکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بات واضح ہے کہ شہبازگل نے ایک نجی ٹی وی کے ذریعے مسلح افواج کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے بیانیے کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز میں بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت نے سوشل میڈیا پرمتعصبانہ مہم شروع کردی ۔رانا ثنا اﷲ کاکہنا تھایہ سارا سکرپٹ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی نگرانی میں تیارکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ شہبازگل اورتحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین کو ایک نجی ٹی وی کے ذریعے اس بیانیے کو مزید فروغ دینے کی ذمہ داری دی گئی تھی ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ شہبازگل کے منظم ادارے کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کو ایک سے زیادہ بار نشر کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ بات اب واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرناچاہتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.