Wednesday, 24 April 2024, 11:43:16 am
ملک بھرمیں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا گیا
August 09, 2022

کربلا میں حضر ت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے جانثار رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری کے جلوس نکالے گئے۔لاہور میں مرکزی ماتمی جلوس موچی دروازے میں نثار حویلی سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوا جہاں محافل شام غریباں ہورہی ہیں۔ ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 170 جلوسوں اور130 مجالس کے انتظامات کئے گئے، مرکزی جلوس آج صبح امام بار گاہ ہیرا حیدری سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا آج شام گھنٹہ گھر پہنچا۔پشاور میں علم،تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس آج سہ پہر امام بارگاہ آغاسید علی شاہ قصہ خوانی بازار سے نکالا گیا۔مختلف امام بار گاہوں سے نکالے گئے مزید گیارہ ماتمی جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوگئے۔ کوہاٹ، خیبر، بنوں، ہنگو، لکی مروت، کرم اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع سے بھی تعزیہ، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے۔کوئٹہ میں علم، تعزیہ اور ذوالجناح کا مرکزی ماتمی جلوس آج صبح علمدار روڈ پر واقع امام بارگارہNichari سے نکالا گیاجو روایتی راستوں سے ہوتا ہواشام کو اسی مقام پر ختم ہوا۔ گلگت میں یوم عاشورہ کا جلوس آج صبح مرکزی امامیہ مسجد سے نکالا گیا جو شام کو اسی مقام پر ختم ہوا۔ مظفر آباد میں تعزیہ، علم اور ذوالجناح کامرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری سے نکالا گیا۔ملک بھر میں جلوسوں کی پرامن اور محفوظ نقل و حرکت اور مجالس کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے جامع حفاظتی اقدامات کئے گئے۔حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالی عنہ اوران کے جانثار رفقا کی کربلا میں عظیم قربانی پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک کے دیگر حصوں کے علاوہ راولپنڈی میں بھی محرم کے جلوس نکالے گئے۔علم اور ذوالجناح کا بڑا جلوس امام بار گاہ کرنل مقبول حسین سے نکالاگیا جو مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر ختم ہوا ۔شہرکے مختلف حصوںسے آنے والے جلوس بڑے جلوس کے ساتھ شامل ہوگئے۔راولپنڈی کے جن اہم مقامات سے جلوس نکالے گئے ان میں امام بارگاہ تیلی محلہ، امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار، امام بارگاہ دربار سخی شاہ چن چراغ اور یادگارحسین سیٹلائٹ ٹائون شامل ہیں۔عزاداری جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جامع سیکورٹی انتظامات کیئے گئے ۔سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے چھ ہزار سے زائدا ہلکار تعینات کئے گئے۔کراچی میں مجالس کے بعد مرکزی جلوس صبح نشترپارک سے نکالا گیا جو اپنے روائیتی راستوں سے گزرنے کے بعد امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پرختم ہوا۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور وزیرمحنت سعید غنی نے جلوسوں کی نگرانی کیلئے قائم کئے گئے مرکزی کنٹرول روم کادورہ کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.