Thursday, 28 March 2024, 05:39:38 pm
برمنگھم میں دولت مشترکہ کھیلیں رنگارنگ تقریب کے بعداختتام پذیر
August 09, 2022

برمنگھم کے الیگزنیڈر سٹیڈیم میں رات ایک رنگا رنگ تقریب کے بعد دو ہزار بائیس کی دولت مشترکہ کھیلوں کا اختتام ہوا۔

کھیلوں کا جھنڈا اتار کر آسٹریلیا کے حوالے کیا گیا جو دو ہزار چھبیس میں ہونے والی دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔گیارہ روزہ دولت مشترکہ کھیلوں میں آسٹریلیا نے سٹرسٹھ طلائی، ستاون چاندی اور کانسی کے چون تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔انگلینڈ ستاون طلائی، چھیاسٹھ چاندی اور کانسی کے ترپن تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کینیڈانے چھبیس طلائی، بتیس چاندی اور کانسی کے چونتیس تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان نے مجموعی طور پر آٹھ تمغے حاصل کیے جن میں دو طلائی، تین چاندی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.