Friday, 29 March 2024, 02:32:19 pm
آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے ملک میں معاشی استحکام آجائے گا، وزیرخزانہ
August 09, 2022

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے بعد پروگرام بحال ہونے سے رواں ماہ کے خاتمے تک ملک میں معاشی استحکام آجائے گا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکس چینج کی میزبانی میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پن بجلی میں اضافے ، توانائی کی کم طلب اور تیل کی قیمتوں میں کمی سے ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال اب بہتر اور قابو میں ہے اور آنے والے مہینوں میں پاکستان کی ادائیگیوں کا توازن سرپلس بھی ہوسکتا ہے ۔ٹیکس اقدامات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہاکہ مالیاتی نظم وضبط پرسختی سے عمل کیاجائے گا اور تمام ذیلی اخراجات ٹیکسوں سے پورے کیئے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ سپرٹیکس صرف ایک سال کیلئے نافذ کیاگیاہے جبکہ آمدنی کے متبادل ذرائع پیداکیئے گئے ہیں ۔وزیرخزانہ نے کہاپیشرفت کاجائزہ لینے کیلئے فریقین کا اجلاس دو ہفتے میں دوبارہ طلب کیاجائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.