جسٹس نعیم اختر افگن نے آج کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔بلوچستان کے گورنر سید ظہور احمد آغا نے اُن سے حلف لیا۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔