Saturday, 20 April 2024, 09:38:20 am
بلوچستان میں کچھی کینال توسیع کاتعمیراتی کام آئندہ سال اگست تک مکمل کرلیاجائے گا
August 09, 2021

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں غیرآبادتیس ہزارایکڑاراضی سیراب کرنے کے لئے کچھی کینال کی توسیع کاتعمیراتی کام آئندہ سال اگست تک مکمل کرلیاجائے گا۔یہ بات واپڈاکے چیئرمین مزمل حسین نے منصوبے کے علاقے کے دورے کے دوران کہی۔چیئرمین نے کہاکہ واپڈازراعت کے لئے پانی کی دستیابی کے لئے اپنے منصوبے مکمل کرکے پاکستان کوسرسبزوخوشحال بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔کچھی کینال کی توسیع انیس ارب روپے کی لاگت سے تین مختلف معاہدوں کے ذریعے مکمل کی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.