Tuesday, 22 September 2020, 09:44:16 am
سری لنکا کے وزیراعظم نے انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد کاشکریہ ادا کیا
August 09, 2020

سری لنکا کے وزیراعظم مہنداراجہ پکسے نے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلی فون پرمبارکباد کاشکریہ ادا کیاہے۔

راجہ پکسے نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ وہ دوطرفہ دوستانہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفودکے باہمی تبادلوں کے خواہاں ہیں۔
اس سے پہلے گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے سری لنکاکے وزیراعظم مہنداراجہ پکسے کو ٹیلیفون کیا اورانہیں پانچ اگست کوہونے والے عام انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی پر مبارکباددی اورامیدظاہر کی کہ وزیراعظم کی حیثیت سے ان کی دوسری مدت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔