Tuesday, 22 September 2020, 09:32:56 am
صوبائی حکومت کاسیلابی صورتحال کے باعث ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کےنفاذ کااعلان
August 09, 2020

فائل فوٹو۔

بلوچستان حکومت نے سیلاب کی صورتحال کے باعث صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صحت کے شعبے کے تمام متعلقہ افسروں کو انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کیلئے اپنی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان صوبے میں مون سون بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی خودنگرانی کررہے ہیں۔