Saturday, 19 September 2020, 07:37:38 am
پاک فوج اور بحریہ کی سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری
August 09, 2020

دادو اور جھل مگسی کے بارش سے متاثرہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں سمیت طبی اور انجینئرنگ ٹیمیں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہیں۔
سیلاب میں پھنسے ہوئے ایک ہزار افراد کو گرم کھانا بھی فراہم کیا گیاہے جھل مگسی اور گنداوہ کی مرکزی کالونیوں کوملایا گیا ہے۔ پاسی پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے اور کوسٹل ہائی وے سے رابطہ بحال کردیا گیا ہے۔
جھل مگسی میں آٹھ گھنٹے طویل امدادی کارروائیوں کے بعد Wangu کی پہاڑیوں میں پھنسے تمام ہندو خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
بی بی نانی پل اور پنجرہ پل کے قریب این ۔65 نیشنل ہائی وے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے بند ہے ۔
بی بی نانی پل کے قریب گیس کی مرکزی ترسیلی لائن کو نقصان پہنچا ہے۔
بارشوں اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی سے کوئٹہ، جیکب آباد، گوادر کراچی اور سبی کوہلو روڈز مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہیں۔