Saturday, 19 September 2020, 08:03:01 am
وزیراعظم کی 5ماڈل پناہ گاہوں کے قیام کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
August 09, 2020

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجوزہ ادارہ جاتی ڈھانچے کی روشنی میں اسلام آباد میں پانچ ماڈل پناہ گاہیں قائم کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں پناہ گاہوں کا معیار بہتر بنانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں میں بھی اسی طرز پر پناہ گاہیں قائم کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے حکام سے کہا کہ وہ پناہ گاہوں میں کام کرنے والے عملے کو تربیت دیں تاکہ ان کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے پناہ گاہوں میں پائیدار اور معیاری سہولتوں کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان موثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پناہ گاہوں کے انتظام کو مزید منظم اور پائیدار بنانے کیلئے مجوزہ ادارہ جاتی ڈھانچہ پیش کیا۔