Saturday, 19 September 2020, 09:04:08 am
وزیراعظم آج ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے
August 09, 2020

وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے جس کے دوران ملک بھرمیں ایک دن میں تقریباً پینتیس لاکھ پودے لگانے کاہدف مقرر کیاگیاہے۔

وزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں پاکستان بھرسے ہرایک کوآج شروع ہونے والی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی۔
انہوں نے ارکان پارلیمنٹ ،وزرائ،وزرائے اعلیٰ اورٹائیگرفورس کے رضاکاروں سے بھی کہاکہ وہ سب سے بڑی شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔
وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کے دس لاکھ سے زائدرضاکاربھی دس ارب پودے لگانے کے سونامی منصوبے میں حصہ لیں گے۔