Thursday, 25 April 2024, 04:38:14 am
وزیراعلیٰ پنجاب نے پودا لگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کردیا
August 09, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج (اتوار) ٹائیگر فورس کے دن پر شادمان مارکیٹ پارک لاہور میں مصنوعی جنگل Miyawaki میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے نصب العین کے تحت 2023 تک دس ارب پودے لگانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹائیگر فورس کے دن کے حوالے سے مختلف شہروں میں 520 تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ پاکستان کیلئے تقدیر بدلنے کا حامل ثابت ہوگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.