Saturday, 19 September 2020, 07:21:07 am
وزیراعلیٰ کا بارشوں سے پیداشدہ صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کاجائزہ
August 09, 2020

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اتوار کو ضلع دادو کی تحصیل Johi پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کرنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ دادو میں بارشوں سے نئی گاج ڈیم کے حفاظتی بند کو نقصان پہنچا جس سے ضلع کے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے جوان سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے دادو کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔
فوج کے انجینئر اور طبی ٹیمیں موٹر کشتیوں کے ساتھ امداد اور بحالی کی کارروائی میں مصروف عمل ہیں۔