Saturday, 19 September 2020, 07:43:13 am
ناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے دنیاکے دوسرے ایٹم بم حملے کے واقعہ کے آج 75 سال مکمل
August 10, 2020

جاپان کے شہرناگاساکی پر امریکہ کی طرف سے دنیاکے دوسرے ایٹم بم حملے کے واقعہ کے آج پچھترسال مکمل ہوگئے ہیں۔

انیس سوپینتالیس میں آج ہی کے دن امریکہ نے ناگاساکی پر Fat Manنامی ایٹم بم گرایا اور پلک جھپکنے میں پچھترہزارسے زائدافرادہلاک ہوگئے۔
واقعہ کے چھ روزبعد جاپان نے شکست تسلیم کرلی اوردوسری جنگ عظیم ختم ہوگئی۔
جاپان انیس سوپینتالیس میں بالترتیب چھ اورنواگست کوہیروشیمااورناگاساکی پرایٹم بم حملوں کی رواں سال پچھترویں برسی منارہاہے۔
کوروناوائرس کی وباء کے باعث اس سال مختصرتقریب کااہتمام کیاگیاہے جس میں چندمہمانوں سمیت معززشخصیات کے ویڈیوپیغامات شامل ہوں گے۔