Tuesday, 22 September 2020, 10:20:21 am
ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان
August 09, 2020

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ اورپنجاب کے بالائی علاقوں اورکشمیر میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ کے بعض مقامات پرہلکی بارش کاامکان ہے۔
آج (اتوار) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباداورکراچی 28ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 29
پشاور 30
کوئٹہ اورگلگت 22
مظفرآباد 21
اورمری 19ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، شوپیاں ، بارہ مولہ جموں، Leh اوراننت ناگ میںمطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج صبح سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولامیں درجہ حرارت21ڈگری سینٹی گریڈ ،جموں27 ، Leh بارہ ، اننت ناگ اور شوپیاں میں20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔