Saturday, 19 September 2020, 07:40:56 am
جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
August 09, 2020

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدرVolkan Bozkir پاکستان کے دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔
اعلیٰ حکام نے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔
جنرل اسمبلی کے صدر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی نکات امن واستحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
Volkan Bozkir کا دورہ پاکستان کی بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کی کوششوں بالخصوص دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن دستوں میں شمولیت کے ذریعے اقوام متحدہ کی کوششوں میں نمایاں کردار کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔