Tuesday, 22 September 2020, 08:44:34 am
حزب اختلاف قومی احتساب بیورو کو کمزورکرنے کیلئے قوانین میں ترمیم کرناچاہتی ہے:علی محمد
August 09, 2020

File Photo

پارلیمانی امور کے وزیرمملکت علی محمدخان نے کہاہے کہ حزب اختلاف قومی احتساب بیورو کو کمزورکرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کرناچاہتی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نیب کومضبوط بنانے کیلئے اس کے قوانین کوبہتربناناچاہتی ہے تاہم حزب اختلاف ایسی ترامیم چاہتی ہے جو اس کے حق میں ہوں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ حزب اختلاف کومنی لانڈرنگ کے حوالے سے نیب قوانین میں بہتری لانے کے لئے تجاویزدینی چاہئیں تاہم اس نے منی لانڈرنگ کے معاملے کوادارے کے دائرہ اختیار سے نکالنے کی کوشش کی۔
علی محمدحان نے کہاکہ یہ امرافسوسناک ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اورپاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے دورحکومت میں نیب میں ترمیم کے لئے کچھ نہیں کیا۔