Saturday, 19 September 2020, 07:23:59 am
چینی سفیر کی بھی شجرکاری مہم میں شرکت،سفارتخانے میں پودا لگایا
August 09, 2020

پاکستان میں چین کے سفیر یائوجنگ نے وزیراعظم عمران خان کی شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے آج سفارتخانے میں ایک پودا لگایا۔

چین کے سفارتخانے نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ سفارتخانے میں گزشتہ دو سال کے دوران پانچ سو پودے لگائے گئے۔
ادھر یمن کے سفیر محمد مہاتیر الاشابی نے سفارتخانے کے عملے کے ہمراہ یمنی سفارتخانے کے احاطے میں دو پورے لگائے۔