Saturday, 19 September 2020, 07:38:44 am
بین الاقوامی اداروں نے حکومت پاکستان کے اقتصادی نظم ونسق کوسراہاہے:شبلی
August 09, 2020

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ بین الاقوامی اداروں نے کوروناوائرس کی وباء کے باوجودحکومت پاکستان کے اقتصادی نظم ونسق کوسراہاہے جوایک نمایاں کامیابی ہے۔
وفاقی وزیرنے اپنے ٹوئیٹ میں اخبارکی ایک رپورٹ بھی منسلک کی جس کی شہ سرخی تھی کہ درجہ بندی کے ادارے کوموڈیزنے پاکستانی معیشت کی موجودہ درجہ بندی برقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردیاہے۔
اخباری رپورٹ میں کہاگیاہے کہ درجہ بندی کے بین الاقوامی ادارے موڈیزنے ہفتے کواپنی ایک رپورٹ میں چودہ مئی دوہزاربیس تک کے جائزے کے بعدپاکستان کی بی تھری درجہ بندی برقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردینے کی تصدیق کی ہے۔