Saturday, 24 August 2019, 04:11:25 pm
وزیر اعلیٰ کی کم آمدن افراد کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی ہدایت
August 09, 2019

سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو ہائوسنگ سیل کو خیرپور ضلع کے دیہہ لقمان میں کم آمدنی والے افراد کیلئے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بے گھر افراد کے بچوں کو چھت فراہم کی جاسکے ۔انہوں نے یہ ہدایات آج کراچی میں سیل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں بتایاگیا کہ شہید بے نظیر بھٹو ہاوسنگ سیل نے خیرپورضلع کے علاقے لقمان دیہہ میں اکاسی ایکڑ رقبے پر سو مربع فٹ کے ایک ہزار چھ سو سنتالیس پلاٹ تیار کئے ہیں جو کہ وزیراعلی کی منظوری پرغریب خاندانوں کو دئیے جائیںگے۔اکاسی ایکڑ رقبے پرایک ہزار چھ سو سنتالیس پلاٹوں کے بنیادی ڈھانچے کا ترقیاتی کام مکمل کرلیاگیا ہے جو کہ منظور شدہ انتخابی معیار کے تحت الاٹ کئے جائیںگے۔