Thursday, 19 September 2019, 05:16:17 am
مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے سے خطے کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،چینی اخبار
August 09, 2019

چین کے انگریزی کے ایک معروف روزنامے نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے پورے خطے کی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک اداریے میں کہا گیا کہ خطے میں سیاسی کشیدگی بڑھانے کی بجائے غربت کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔روزنامے نے کہا کہ مودی انتظامیہ نے خارجہ پالیسی میں غلط راستے کا انتخاب کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے سیاسی کھیل کی بھینٹ چڑھا رہی ہے۔