Thursday, 25 April 2024, 01:48:35 pm
مکہ مکرمہ میں مناسک ِ حج کاآغاز
August 09, 2019

مکہ مکرمہ میں آج مناسک حج کا آغاز ہو گیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے مکہ مکرمہ سے بتایا ہے کہ اٹھارہ لاکھ سے زائد مسلمان حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے کوٹے کے مطابق پاکستان سے دو لاکھ عازمین حج ادا کر رہے ہیں۔

عازمین حج رات سے منیٰ میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ وہ کل صبح نوذی الحج فجر تک وہاں قیام کریںگے پھر حجاج کرام میدان عرفات کی طرف روانہ ہو ں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کریں گے ،اسی دن عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی دیا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.