Wednesday, 17 April 2024, 03:59:39 am
ڈیرہ غازی خان سےغیرملکی پروازیں شروع کرنے کےلئے ہوائی اڈے کو توسیع دی جائے گی:عثما ن بزدار
August 09, 2019

پنجاب کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے۔

 یہ بات پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے آج لاہور میں بلوچستان کے وزیر صنعت حاجی محمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے غیرملکی پروازیں شروع کرنے کےلئے وہاں کے ہوائی اڈے کو توسیع دی جائے گی اور رات کے اوقات میں طیاروں کی لینڈنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت بلوچستان میں امراض قلب کا ادارہ قائم کرےگی جبکہ عوام کی سہولت کےلئے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈیرہ غاز ی خان اور دوسرے طبی مراکز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیاجائے گا۔

دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام کی سخت مذمت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.