Friday, 22 November 2019, 02:59:29 am
ایف بی آر کی گیس کمپنیوں کو غیر رجسٹرڈ صارفین کو کنکشن فراہم نہ کرنے کی ہدایت
August 09, 2019

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گیس کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ صارفین کو کنکشن فراہم نہ کریں۔ایف بی آر کے چیئرمین سید شبرزیدی نے سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو منیجنگ ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے خط لکھے ہیں۔چیئرمین نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن استعمال کرنے والے تمام صارفین کی فہرست جلد از جلد ایف بی آر کو فراہم کی جائے۔