Wednesday, 11 December 2019, 04:42:15 am
آزادجموں وکشمیر حکومت آج کشمیر کیلئے یوم دعااوریکجہتی منارہی ہے
August 09, 2019

فائل فوٹو

آزادجمو ں وکشمیر کی حکومت آج یوم دعاویکجہتی کشمیرمنارہی ہے۔

دن کامقصد بے گناہ کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرناہے۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو یہ دن شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے تاکہ دنیا کویہ پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری بھارتی مظالم اورمذموم ہتھکنڈوں کے آگے ہرگزنہیں جھکیں گے۔

نمازجمعہ کے اجتماعات میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔