Monday, 24 September 2018, 12:56:54 am
عمران خان کی غیر ملکی سفیروں کیساتھ ملاقات قومی معیشت کیلئےانتہائی اہم ہے،تجزیہ کار
August 09, 2018

 پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ عمران خان کی غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات قومی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مختلف ممالک کے سفیروں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیا جائے۔پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری   عمران خان کا پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر خیر مقدم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اہم ایجنڈابدعنوانی کا خاتمہ اور نظم و نسق بہتر بنانا ہے۔امریکہ سے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر فرحت حق نے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پہلے سے ہی یہ درست موقف رہا ہے کہ افغانستان کے اہم فریقوں کے درمیان پرامن مذاکراتی عمل ہی افغان صورتحال کو معمول پر لاسکتا ہے۔