Saturday, 20 April 2024, 06:48:19 pm
سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کےبعد کوروناوائرس کےمریضوں کی تعدادمیں نمایاں کمی آئی ہے:یاسمین راشد
July 09, 2020

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی کےبعد کوروناوائرس کے مریضوں  کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے جبکہ اموات کی شرح بھی گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کم ہے۔

صوبائی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر لوگوں نے عیدالاضحیٰ پراحتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کی تو کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ ہوسکتا ہے جس طرح عیدالفطر پر ہوا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.