Wednesday, 12 August 2020, 08:37:02 am
وزیراعلیٰ کا کوئٹہ شہر کے نواح میں ندی،نالوں پر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس
July 09, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ شہر کے نواح میں URAK روڈ پر ندیوں اور نالوں پر غیرقانونی تعمیرات کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں صوبے بھر میں اراضی انتظامات اور اس کی منتقلی کے جاری عمل پر مشتمل امور کے جائزے کے لئے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کیا ہے۔