Monday, 10 August 2020, 03:21:58 am
کورونا ویکسین کلینیکل تجربات کےحوالےسے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،ڈاکٹرعطاء الرحمان
July 10, 2020

سائنس وٹیکنالوجی کے بارے میں وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کوکوروناوائرس کے لئے بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ ویکسین کے طبی تجربات کرانے کے لئے منظوری سے متعلق ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اے پی پی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک مستندبین الاقوامی کمپنی کی تیارکردہ ویکسین کاتجربہ کرنے کے لئے درخواست منظوری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو جمع کرادی گئی ہے ۔اس ویکسین کے تجربات بین الاقوامی سطح پرکئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ویکسین کی تیاری کے لئے ہم کئی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جس کے بعدایک بڑی کمپنی نے اپنی ویکسین کاپاکستان میں تجربہ کرنے پراتفاق کیاہے۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی دوہفتے میں اس ویکسین کاطبی تجربہ کرنے کی منظوری دے گی۔