Monday, 10 August 2020, 04:57:05 am
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں من مانی کا مکمل استثنیٰ حاصل ہے،صدر
July 09, 2020

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں من مانی کرنے کا مکمل استثنیٰ حاصل ہے ۔
انہوں نے یہ بات مشہور آئی وی وائی لیگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کلب ارکان کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ فسطائی بھارتی حکومت نے پورے بھارت سے ہندوئوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کا مقصد مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔