Monday, 10 August 2020, 04:48:21 am

مزید خبریں

 
عثمان بزدار ،پرویز الٰہی کا عوام کی خدمت کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
July 09, 2020

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جمعرات کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کے نئے بلاک کے تعمیراتی کام پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں عوام کی خدمت کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔