Sunday, 15 September 2019, 11:30:36 pm
سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 90دن کی توسیع کر دی
July 09, 2019

سندھ حکومت نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پاکستان رینجرز سندھ کے اختیارات میں 90روز کی توسیع کردی ہے۔آج سندھ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع رواں ماہ کی 6تاریخ سے اس سال تین اکتوبر تک کی گئی ہے۔