Saturday, 20 July 2019, 07:24:44 pm
موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیر تجارت
July 09, 2019

بلوچستان کے صنعتوں اور تجارت کے وزیر حاجی محمد خان طور عثمان خیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

منگل کے روز لورالائی میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ضلع کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔