Wednesday, 24 April 2024, 01:06:12 am
ممتاز اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کر گئیں
July 09, 2019

فلم اور ٹی وی کی ممتاز اداکارہ ذہین طاہرہ آج کراچی میں انتقال کر گئیں۔انہوں نے اپنے کیریئر کاآغاز ریڈیو پاکستان سے کیا ۔ ان کی عمر 73برس تھی اور وہ دل کے مرض کے باعث کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کے یادگاری فنی سفر میں پاکستان ٹیلی ویژن کا ڈرامہ امائوس، عروسہ، آدھا چہرہ اور خدا کی بستی شامل ہے۔ انہیں تمغہ امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ادھرڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان شاہیرہ شاہد نے ریڈیواور ٹی وی کی سینئر فنکارہ ذہین طاہرہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ذہین طاہرہ کی ریڈیو پاکستان کے لیے فن کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.