Sunday, 15 September 2019, 11:26:18 pm
ملکی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،وزیر تجارت
July 09, 2019

تجارت کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے عالمی منڈی میں اس کا حصہ بڑھ گیا ہے۔انہوں نے منگل کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیار ملبوسات کی برآمد میں 33فیصد کا اضافہ ہوا ہے، باسمتی چاول کی برآمد میں 20فیصد، سیمنٹ میں 46فیصد، ادویات میں 26فیصد، جوتوں میں 27فیصد، اونی ملبوسات کی برآمد میں 18فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ عالمی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے برآمدات کا حجم 23ارب ڈالر تک محدود رہا۔عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان کو حسابات جاریہ کے خسارے، مالیاتی خسارے اور تجارتی خسارے سمیت تین بڑے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارات تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر سے کم ہو کر اب 31ارب ڈالر ہوگیا ہے۔