Sunday, 15 September 2019, 11:05:06 pm

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق پامالی کااعتراف کیا گیا،مسعود
July 09, 2019

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی رپورٹ بھارت کی جانب سے اس رپورٹ کو روکنے کے دباؤ کے باوجود جاری کر دی گئی۔انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میںایک با ر پھر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی دلائل سے تصدیق کی گئی ہے جس کے باعث کشمیریوں کے قتل عام، حراستوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی فورسز کو استثنیٰ حاصل ہے۔صرف گزشتہ ایک سال کے دوران 160 کشمیریوں کو شہید کیا گیا جو دس برس میں سب سے زیادہ تعداد ہے ان شہادتوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔سردار مسعود خان نے رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانیت کے خلاف جرائم کے خلاف تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی سفارش کی۔