Friday, 26 April 2024, 02:20:03 am
حکومت تاجروں اورصنعت کاروں کےمفادات کاتحفظ یقینی بنائےگی:وزیراعلیٰ پنجاب
July 09, 2019

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاجروں او ر صنعت کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی۔ آج لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی کیونکہ ملک کی ترقی کاروبار کے استحکام کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کررہی ہیں اور تاجر برادری کی سہولت کیلئے ون ونڈو سیل بھی قائم کئے گئے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہاکہ فیصل آباد میں تیئس ارب روپے کی لاگت سے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی جو تین ہزار 317 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگی۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.