Wednesday, 16 October 2019, 08:26:12 am
حکومت سیاحت کے بطور صنعت فروغ کے لئے پرعزم ہے، عاطف خان
July 09, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کے بطور صنعت فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

شندور میں منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

محمد عاطف خان نے کہا کہ حکومت شندور میں سیاحوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالا مال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے سیاحت کے فروغ کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔