Saturday, 20 July 2019, 06:40:27 am
حکومت دوستانہ پالیسیوں کے ذریعے معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے پرعزم ہے، گورنر سندھ
July 09, 2019

فائل فوٹو

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت دوستانہ پالیسیوں کے ذریعے معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

منگل کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ کراچی کا دورہ متوقع ہے۔

گورنر نے کہا کہ کراچی تجارتی مرکز ہے اور وفاقی حکومت ایسے اقدامات نہیں کرے گی جن سے تاجربرادری کے لئے مسائل پیدا ہوں۔