وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کثیرجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں بین الاقوامی اداروں کے کردار کومؤثر بنانے میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
وہ آج اسلام آباد میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔
وفاقی وزیرتوانائی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کے فروغ اور موجود رکاوٹوں، خصوصاً ادائیگی کے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کو دور کرنے کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔