Tuesday, 09 June 2026, 06:53:42 pm
 
پاکستان کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
June 09, 2026

پاکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف قابلِ تصدیق اور ناقابلِ تنسیخ اقدامات کریں۔

یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ متعدد افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ضرورت پڑنے پر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔