محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گاجبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقراررہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی تیس
پشاور چوبیس
کوئٹہ اور گلگت اٹھارہ
مری چودہ
اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک جبکہ
جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں اٹھائیس، لیہہ آٹھ جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔