Tuesday, 09 June 2026, 06:53:43 pm
 
فیلڈ مارشل کا لبنان کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
June 09, 2026

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج راولپنڈی میں لبنانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل Rodolphe Haykal سے ملاقات کے دوران کہی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔

جنرل Rodolphe Haykal نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی کارکردگی کو سراہا اور علاقائی امن، استحکام اور بین الاقوامی امن مشنز میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دوطرفہ عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔