مالدیپ میں ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے کل کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔
سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو دو کے مقابلے میں صفر گول سے ہرایا تاہم دیگر دو ٹیموں کے کم پوائنٹس کے باعث افغانستان نے فائنل کے لئے اپنی جگہ یقینی بنائی۔
ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش اور میزبان ملک مالدیپ شامل ہیں۔