Saturday, 11 July 2020, 04:19:36 pm
یونس خان دورہ برطانیہ کیلئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
June 09, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان کو انگلینڈ کے دورے کیلئے قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مایہ ناز سپنر اور52ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ممتاز کھلاڑی مشتاق احمد کو تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے سپن باؤلنگ کوچ اور Mentor مقرر کیا گیا ہے یہ سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائیں گی۔
سیریز سے پہلے اور سیریز کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیاجائے گا۔